Urdu News and Media Website

پاکستا ن کے سب سے بڑے صحرائی میلے کاآغاز

رحیم یار خان(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستا ن کے سب سے بڑے صحرائی میلے کا آغاز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق چولستان جیپ ریلی کاشاندار آغاز، کوالیفائنگ راؤنڈ میںایک سو اٹھارہ ڈرائیورزکی شرکت۔ پریپیڑد کیٹیگری میں نادر مگسی اور سٹاک کیٹیگری میں منصور حلیم فاتح، سٹاک کیٹیگری کا پہلا مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔ریلی میں صرف ملکی نہیں غیر ملکی بھی چولستان کا سلطان بننے کا خواب لے کر میدان میں اترے۔ سٹاک کیٹیگری میں منصور حلیم جبکہ خواتین کی کیٹیگریز میں سلمہ فاتح رہیں۔ دو سو بیس کلومیٹر ٹریک پر سٹاک کیٹیگری ریس کا باقاعد آغاز کل ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.