Urdu News and Media Website

این آر او کی کوششیں یاکچھ اور۔ن لیگی قیادت سعودی ولی عہدسے ملاقات کیلئے سرگرم

؁ اسلام آباد (ویب ڈیسک) این آر او کی کوششیں  یاکچھ اور،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے کوششیں شروع کردی ہیں۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے،ذرائع کے مطابق ن لیگ کے رہنماں نے مشترکہ دوستوں کے ذریعے سعودی ولی عہد اور شہباز شریف کی ملاقات طے کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شہزادے کے پہلے دورہ پاکستان کے لیے جہاں حکومتی تیاریاں عروج پر ہیں تو وہیں مسلم لیگ(ن)کے صدر شہبازشریف کی ملاقات کے لیے لیگی قیادت نے بھی سر جوڑ لیے ہیں۔(ن) لیگ کے سینئر رہنماں، سینٹرز اور سابق سفارت کاروں کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ملاقات کے لیے سر توڑ کوششیں اور بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

تبصرے