Urdu News and Media Website

تعلقات میں بہتری کی امریکی کوششیں، وزیرخارجہ کی رواں ماہ پاکستان آمد

واشنگٹن /اسلام آباد (نیوزنامہ)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن رواں ماہ کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان ہیتھر نوورٹ نے گزشتہ روز معمول کی پریس بریفنگ کے دوران بتایاکہ امریکی سیکرٹری خارجہ کا ایشیاء کا یہ پہلا دورہ ہے ٗپاکستان کے علاوہ وہ بھارت، سعودی عرب ، قطر اور جنیوا بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دورہ پاکستان کے دوران وہ پاکستانی حکام سے دوطرفہ تعاون، جنوبی ایشیاء کے لئے امریکی حکمت عملی میں پاکستان کے اہم کردار اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ دورہ پاکستان کے دوران سیکرٹری خارجہ کی پاکستانی وزیر ا عظم وزیر خارجہ اور سینئر فوجی عہدیداروں سے ملاقات متوقع ہے۔ وہ دہشت گردی کے خلاف مہم میں مشترکہ اقدامات اور ان دہشت گرد گروپوں کے خلاف مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے جس کی وجہ سے علاقائی امن وسلامتی کو خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے لئے پاکستان کے کردار کے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.