Urdu News and Media Website

سلمان خان نئی مشکل میں پھنس گئے

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اکثر مختلف تنازعات کا شکار رہتے ہیں آج کل ایک مسئلہ سے دوچار ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی ممبئی کے علاقے کھار میں جائیداد ہے جو انہوں نے ایک فوڈ کمپنی کو کرائے پر دے رکھی ہے۔ اس جائیداد میں ایک بہت پرانا درخت لگا ہوا ہے فوڈ کمپنی انتظامیہ پارکنگ میں رکاوٹ کے باعث اسے کاٹنا چاہتی ہے۔ دوسری طرف تحفظ ماحولیات کے کارکن اس درخت کو کاٹنے کے خلاف ہیں جنہوں نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے پاس شکایت درج کرائی ہے جو اس مسئلے پر ایک ہفتے کے اندر اپنا فیصلہ سنائے گی۔دوسری جانب سلمان خان نے اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.