Urdu News and Media Website

پنجاب حکومت کا انقلابی قدم

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت کا انقلابی قدم، کفایت شعاری کی پالیسی پر حقیقی معنوں میں عملدرآمدمحکموں، پبلک سیکٹر کمپنیز اور خودمختار اتھارٹیز کی ری سٹرکچرنگ شروع کردی گئی ۔سرکاری محکموں کو اخراجات کم کرکے آمدنی بڑھانے کی ہدایت ،محکموں کے آزادانہ فنڈزاستعمال کرنے پر بندش عائد کردی گئی ۔محکمہ خزانہ پنجاب نے محکموں، پبلک سیکٹرکمپنیز اور خودمختار اتھارٹیز کو فنڈز فراہم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کی شرط عائد کرد ی ۔محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے سرکاری محکموں کو آمدنی اور اخراجات میں توازن پیدا کرنےکی ہدایت جار ی ۔سرکاری محکمے اخراجات میں کمی کرکے آمدن میں اضافے کی پالیسی وضع کریں، محکمہ خزانہ پنجاب اخراجات کیلئے حکومت پر انحصار کم سے کم کرنے کی ہدایت بھی جاری ۔محکمہ خزانہ پنجاب نےگندم کی سبسڈی پر فروخت اور پی ایچ ایز کیلئے فنڈز جاری کرنے سے معذرت کرلی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.