Urdu News and Media Website

پریانکا چوپڑا متنازع ہندو گرو رجنیش اوشو کی سیکریٹری بننے کو تیار

ممبئی (شوبز ڈیسک) بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کے فوری بعد نئی ہولی وڈ فلم سائن کرلی۔پریانکا چوپڑا حال ہی میں ایلن ڈی جینرس کے شو پر جلوہ گر ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی چوتھی ہولی وڈ فلم کا اعلان کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ نیٹفلکس کی سیریز ’وائلڈ وائلڈ کنٹری‘ پر مبنی ہولی وڈ فلم بنائی جارہی ہے جس کو وہ پروڈیوس کرنے کیساتھ ساتھ اس میں اداکاری کرتی بھی نظر آئیں گی۔بیری لیونسن کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم متنازع ہندو گرو رجنیش اوشو کی زندگی پر بنائی جارہی ہے۔پریانکا نے ایلن کو بتایا کہ وہ اس فلم میں متنازع ہندو گرو رجنیش اوشو کی سیکریٹری ایم آنند شیلا کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.