Urdu News and Media Website

واشنگٹن میں سکھوں کا بھارت کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، بھارتی پرچم نذر آتش

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کےیوم جمہورےہ کے موقع پر امرےکہ مےں مقےم سکھوں نے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر بھارت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اوربھارتی پرچم نذر آتش کردیا ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مظاہرے کا اہتمام بھارتی سفارتخانے کے سامنے خالصتان کے حامی گروپ سکھز فار جسٹس نے کیا تھا اور اس میں بڑی تعداد میں سکھوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بھارتی پرچم نذر آتش کردیا اور خالصتان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ پرچم کواس وقت نذرآتش کیاگیا جب سفارتخانے میں بھارتی سفیر پرچم کشائی کررہا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے مقامی اداروں کے لیے یہ آزمائش کا وقت تھا کیونکہ وہاں مقیم بھارتی شہری اور سکھ مظاہرین ایک دوسرے کے آمنے سامنے تھے جس سے کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔یہ تعطل قریباًدو گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد مقامی پولیس نے مظاہرین کو منتشرکردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.