Urdu News and Media Website

انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن رینالہ خورد کے وفد کی وزیراعظم کے مشیر عثمان ڈار سے ملاقات

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے وفد کی وزیراعظم کے مشیر برائے امور نوجوان عثمان ڈار سے ملاقات وفد میں تحصیل صدر رائو عبدالرحمٰن بدر کے ساتھ ارسلان خالد، رائو شکیل، محمدکاشف، علی رضاودیگران شامل تھے آئی ایس ایف کے وفد نے عثمان ڈار کو تحصیل رینالہ خورد میں پارٹی کی موجودہ سرگرمیوں سے آگاہ کیااس موقع پر آئندہ کے لائحہ عمل بارے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا عثمان ڈار نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر نوجوانوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں اس لیے حکومت نے ہر معاملے میں نوجوانوں کے ساتھ مشاورت کے عمل کو لازم وملزوم سمجھ رکھا ہے نوجوان ہماری جماعت کا اثاثہ ہیں انہی کی انتھک جدوجہد اور کاوشوں سے پاکستان تحریک انصاف آج اس مقام پر کھڑی ہے انکا کہنا تھاکہ نوجوان آئندہ آنیوالے بلدیاتی الیکشن کیلئے اپنی جدوجہد کو تیز کریں اور وزیراعظم عمران کا کرپشن سے پاک پاکستان کا نعرہ گھر گھر پہنچائیں اور لوگوں میں پارٹی کی اصلاحات بارے آگاہی پیداکریں انکاکہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں آئی ایس ایف اورانصاف یوتھ ونگ کے نوجوانوں کا خصوصی کوٹہ مقرر کیاجائے گا تحصیل وضلع کی حکومت سازی میں انکا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.