Urdu News and Media Website

افغانستان:طالبان کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 20اہلکار جاں بحق،23زخمی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے شمالی صوبے ساری پل کی تحصیل سایاد میں طالبان کے حملے کی نتیجے میں 20 سکیورٹی اہلکارجاں بحق ہو گئے ہیں۔ساری پل گورنر دفتر کے ترجمان ذبیح اللہ امانی کے مطابق طالبان نے تحصیل سایاد کے تین اطراف سے حملہ کیا۔امانی کے مطابق حملے میں 20 سکیورٹی اہلکارجاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔حملے کے بعد ہونے والی جھڑپ میں کثیر تعداد میں طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.