Urdu News and Media Website

نواز شریف پھر گرفتار

سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو

فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بری کرتے ہوئے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں

7 سال قید اور ڈیڑھ ارب روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ریفرنسز پر فیصلہ سنایا،

سابق وزیراعظم نوازشریف فیصلہ سننے کے لیے خود بھی عدالت میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے نوازشریف کے خلاف بڑا قدم اُٹھا لیا

احتساب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئےکہا کہ

العزیزیہ ریفرنس میں کافی ٹھوس ثبوت موجود ہیں،

لہذا نوازشریف کو 7 سال قید اور ڈیڑھ ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو بند گلی نہیں اڈیالہ جیل کی طرف دھکیلا جارہا ہے:عمران خان

جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ

فلیگ شپ ریفرنس میں کیس نہیں بنتا، اس لیے نوازشریف کو بری کیا جاتا ہے۔

اسلام آباد(نیوز نامہ)

تبصرے