Urdu News and Media Website

ساکشی مہاراج نے بھی اداکار نصیر الدین شاہ کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دے ڈالا

نئی دہلی (شوبز ڈیسک ) بھارتی ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے بھی اداکار نصیر الدین شاہ کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دے ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سکیولر ازم بارے لب کشائی کے بعد نصیر الدین شاہ کے خلاف ایک طوفان برپا ہے۔ اب بھارتی ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے بھی کہا ہے کہ پہلے عامر خان اور بہت سے رائٹر اور دانشور اور اب اداکار نصیر الدین شاہ نے اپنا بیان دے کر اس ملک میں خلفشار پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہانگ کانگ میں بلند عمارت سے ڈالرز کی بارش

انھوںنے کہا کہ نصیر الدین شاہ کا یہ کہنا کہ ہندوستان میں اقلیتی طبقات کے علاوہ پسماندہ اقوام اور دلت سماج بھی خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں اور حالیہ رونما ہونے والے موب لنچنگ کے واقعات نے یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ یہاں لوگ کیسے زندگی گزاریں گے۔ ساکشی مہاراج کا کہنا ہے کہ ہم نے عامر خان سے بھی کہا تھا کہ وہ ہندوستان چھوڑ دیں اور نصیر الدین شاہ سے بھی یہی کہہ رہا ہوں کہ انھیں بھی ہندوستان چھوڑ دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف کا شادی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.