Urdu News and Media Website

پروفیسر کی لاش ہتھکڑیوں میں جکڑی دیکھ کر پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا:تنظیم اساتذہ پاکستان

ؒلاہور(نیوزنامہ) پروفیسر کی لاش ہتھکڑیوں میں جکڑی دیکھ کر پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا۔ معماران قوم کی تذلیل اور مجرموں کو پرٹوکول دینے والے معاشرے اپنے زوال کو دعوت دیتے ہیں۔ یہ بات تنظیم اساتذہ پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم، سیکرٹری جنرل حمید الحق،صدر صوبہ پنجاب پروفیسر شفیق احمد اور دیگر صدور صوبہ و ذمہ داران نے سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر محمد جاوید کی دورانِ حراست ہلاکت پر اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہارکرتے ہوئے کہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کوئی قوم استادکی تذلیل کرکے فلاح نہیں پاسکتی، انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایک استادکی لاش کو ہتھکڑیوں میں جکڑا ہوا دیکھ کر پوری قوم کاسرشرم سے جھک گیا ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ استاد کی تذلیل کرنے کے مرتکب ذمہ داران کو قرار واقعی سزادی جائے۔ اور دیگر بے گناہ اساتذہ کو جن پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا انہیں فی الفور رہا کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا آخر اس ملک میں کب تک اساتذہ کی تذلیل اور مجرموں کو پروٹوکول دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اس واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.