Urdu News and Media Website

ڈسکہ:انسدادمنشیات کےحوالے سےنجی کالج میں تقریب،اہم شخصیات کی شرکت

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) منشیات ایک لعنت ہے اسی سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروںمیں منشیات کے خلاف ورزی چلائی گئی مہم کی تقریب ڈسکہ کہ نجی کالج میں منعقد ہو ئی جس میں ایس ڈی پی او ڈسکہ شاہد نواز وڑائچ ، ایس ایچ او سٹی نعمان احمد بٹر چئیر مین پریس کلب شہباز علی محسن ،سماجی شخصیت بشیر احمد ناز ،سیاسی وسماجی رہنما توحید اقبال بٹ نے شرکت کی جس میں ڈی ایس پی شاہد نواز نے کالج کے طلبہ وطالبات سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ نہ صر ف ڈسکہ بلکہ پورے پاکستان کو نشے سے پاک بنا ہے ہمارا مذہب ہمارا دین اسلام ہمیں ہدایت کر تا ہے کہ نشے کی حالت میں نماز کی جانب مت جا ئیں نماز عبادات کی ابتداہے اس لیے ہم طلباء و طالبات کے ذریعے ان کی فیملی اور ہم عمر تک پیغام دینا چاہتے ہیں کہ نشے کی عادت صحت کو تباہ کر تی ہے انسان کو قبر کے نزدیک لے جاتا ہے بلکہ اخلاق کی جڑیں بھی کھوکھلی کر دیتا ہے نشے ک استعمال کرنے والا معاشرے ک اچھا انسان کبھی نہیں بنا سکتا وہ معاشرے کی نظر میں نامناسب انسان سمجھا جا تا ہے ڈی ایس پی ڈسکہ نے طالب علوں کو نشے کے خلاف مہم چلانے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ آپ کے ارگرد کوئی نشے کا استعما ل کر تا ہے تو وہ فوری مقامی پولیس کو اطلاع دے،اطلاع دینے والے کا نام صغیہ راز میں رکھا جا ئے گا کیونکہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم نشے سے پاک اپنا معاشرہ تشکیل دیں اس دوران طالب علموں نے نشے کے خلاف مہم چلانے کا عہد بھی کیا ۔

تین افراد کی محنت کش کی بیوی سے اجتماعی زیادتی کی کوشش
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)تین افراد کی محنت کش کی بیوی سے اجتماعی زیادتی کی کوشش خاتون کے شور مچا نے پر ملزمان فرار تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ کوٹ جنڈو کے رہائشی محنت کش ارسلان کی بیوی(ث) چھت پر کمرے کی لائٹ بند کر نے گئی تو وہاں پر پہلے سے موجود ملزم رفاقت اور دو نامعلوم موجود تھے جنہیں دیکھ کر (ث) نے شورمچایا تو ملزمان نے اسے پکڑ کر اسے زیادتی کا نشانہ بننے لگے (ث) کے شور مچانے اور اہل محلہ کے اکٹھا ہو نے پر ملزمان فرار ہو گئے۔

بجلی چوری کر تے ہو ئے ایک شخص رنگے ہاتھوں پکڑ ا گیا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)بجلی چوری کر تے ہو ئے ایک شخص رنگے ہاتھوں پکڑ ا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ مالومہے میں محمد ارشد واپڈا کی مین کیبل سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا ایس ڈی او اویس احمدمیمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر اسے بجلی چوری کر تے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کے خلاف تھانہ صدرمیں الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

تین ملزمان سے چرس ،شراب برآمد ،ایک شرابی گرفتار
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)دوران گشت وناکہ بندی تین ملزمان سے چرس ،شراب برآمد اورایک شرابی گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ پولیس نے دوران گشت و ناکہ پل نہر جنڈو ساہی کے قریب ملزم منور حسین سے180گرام چرس ،ستراہ پولیس نے موضع سرانوالی میںملزم زاہد رشید سے2لیٹر شراب ،موضع میانوالی بنگلہ میں ملزم ناصر محمود سے 2لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ سٹی پولیس نے فوارہ چوک میں ملزم محمد بلال شراب کے نشہ میں دھت غل غپاڑہ کررہا تھا کہ پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.