Urdu News and Media Website

پی ٹی آئی حکومت ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگاکر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے:راؤاجمل

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)پی ٹی آئی کی حکومت ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگاکر اپنی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے لیکن عوام حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں اور اپنے قائدین محمدنوازشریف اور شہبازشریف کے جاری کردہ منصوبے انکے دلوں پر نقش ہوچکے ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سدابہار ممبر قومی اسمبلی رائو محمداجمل خاں نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ 2015میں مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے اس وقت بطور وفاقی پارلیمانی سیکریٹری میری خصوصی درخواست پر فیصل آباد زرعی ایگریکلچر یونیورسٹی کے سب کیمپس دیپالپور زرعی ایگریکلچر یونیورسٹی کیلئے120ایکڑ اراضی اور82کروڑ کے فنڈز جاری کئے اتنی بڑی سرکاری اراضی دیپالپور میں نہ ملنے کی وجہ سے پنجاب حکومت کی رینالہ خورد میں موجود اراضی کو زرعی یونیورسٹی کیلئے مختص کرکے اس کی تعمیر کا سنگ بنیاد باقاعدہ ایک تقریب میں 2فروری2015کو رکھا گیا اور آئندہ نئے لگائے جانیوالے اضافی بلاکس کیلئے بھی 50کروڑ روپے کی رقم ہماری حکومت کی طرف سے پہلے ہی ریلیزہوچکی ہے ڈویلپمنٹ کے چھوٹے چھوٹے کاموں میں تاخیر کی وجہ سے تعمیری منصوبہ بروقت مکمل نہ ہوسکا اب اس منصوبے کی تکمیل کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے ایک پھوٹی کوڑی کی سرمایہ کاری کئے بغیر اس کی افتتاحی تقریب میں اپنے نام کی تختی لگاکر جھوٹا کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کی انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں وعدوں کی تکمیل کو اولین ترجیح رکھا اور بالخصوص تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر خاص توجہ دی انکاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو ابتداہی میں مایوس کیااور کھوکھلے نعروں سے عوامی پذیرائی حاصل کرنے میں ناکام ہوئی مایوس عوام کی نظریں اب بھی نوازشریف کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

تبصرے