Urdu News and Media Website

اخبارات پر آیات کے تقدس سے متعلق پنجاب حکومت کا احسن اقدام

لاہور(نمائندہ خصوصی)اخبارات سمیت کاغذات پر مقدس الفاظ اور آیات کے تقدس سے متعلق پنجاب حکومت کا احسن اقدام، محکمہ داخلہ پنجاب نے کاغذات اور اخبارات پر درج مقدس الفاظ اور آیات کی حُرمت کے پیشِ نظر مختلف اشیاء کی پیکنگ کیلئے کاغذات اور اخبارات کے استعمال پر پابندی عائد کردی،دفعہ 144 کے تحت آئندہ 6 ماہ کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مقدس الفاظ اور آیات کے تقدس کیلئے بھرپور اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔ مقدس الفاظ اور آیات والے کاغذات ، اخبارات اور دیگر دستاویزات کو مختلف چیزوں کی پیکنگ کیلئے استعمال نہیں کیاجا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن نہ کروانے والوں کیخلاف شکنجہ تیار

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں کاغذات اور اخبارات کے غیر مناسب استعمال پر دفعہ 144کے تحت آئندہ 6 ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر کی ہدایت پر مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ احکامات پر عملدرآمد کروانے اور اطلاع عام کیلئے مراسلہ چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری برائے وزیر اعلی، آئی جی پنجاب ، سی سی پی او لاہور،آرپی اوز، ڈی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز سمیت متعلقہ افسران کو ارسال کردیا گیا ہے۔

تبصرے