Urdu News and Media Website

"سیکرٹ سپر سٹار” کا انتظار ختم، مسٹر پرفیکٹ کے کل سے جلوے

بالی وڈ مسٹر پرفیکٹ کے مداحوں کا ان کی نئی فلم”سیکرٹ سپر سٹار” کے لیے انتظار ختم ہونے کو ہے،”سیکرٹ سپر سٹار” کل باکس آفس پر نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔فلم کے مرکزی کردار میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، اداکارہ زائرہ وسیم، مہر وج اور اداکار راج ارجن شامل ہیں۔ فلم میں عامر خان ایک راک اسٹار کے روپ میں نظر آئیں گے۔کہانی کا مضمون خواتین پر معاشرتی ناانصافیوں، گھریلو تشدد اور  بیٹیوں کے ساتھ غیر مساوی رویہ سے متعلق ہے۔عامر خان کی فلم کا انتظار پوری دنیا میں کیا جارہا ہے،اسی لیے ریلیز سے پہلے ہی اس کے ہر طرف چرچے شروع ہوگئے ہیں۔

تبصرے