Urdu News and Media Website

’لال کبوتر‘:ایک چور ہی چور کو ڈھونڈتا ہے!

’لال کبوتر‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیاگیا

لاہور(شوبز ڈیسک)نئی آنے والی ’لال کبوتر‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف اداکارہ منشا پاشا اور اداکار احمد علی اکبر کی نئی فلم ’لال کبوتر‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔فلم کے ٹیزر سے دیکھنے میں آیا ہے کہ فلم میں احمد علی اکبر شاید ایک چور کا رول نبھا رہے ہیں۔کیونکہ ایک منٹ دورانیئے پر مشتمل ٹیزر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے فلم میں احمد علی اکبر ایک چور کا رول کررہے ہیں اور کسی کی تلاش میں بھاگ رہے ہیں۔پورے ٹیزر میں صرف ایک ڈائیلاگ دیا گیا ہے، جس میں احمد اکبر کہتے ہوئے نظر آتے ہیں، ’ایک چور ہی چور کو ڈھونڈتا ہے‘۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.