Urdu News and Media Website

مادھوری ڈکشٹ نےسیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی معروف بھارتی ادکارہ نے سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ جو کہ لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں اب سیاست میں بھی قدم رکھنے جارہی ہیں۔ مادھوری ڈکشٹ 2019 میں ہونے والے انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے انتخابات میں بھی حصہ لیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو 2019 کے عام انتخابات کیلئے پُونے سے نامزد ہونے والوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔مادھوری ڈکشٹ سے پہلے بالی وڈ کی مختلف اداکارائیں بھی سیاست میں کافی سرگرم رہ چکی ہیں۔ جن میں تیلگو فلموں کی کامیاب اداکارہ جیا للیتا بھی شامل ہیں جو ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ بھی رہ چکی ہیں۔اس کے علاوہ جیا بچن، جیا پرادا، ہیما مالنی،کرن کھیر، شبانہ اعظمی اور پونم ڈھلون سمیت کئی اور نام بھی شامل ہیں۔

تبصرے