Urdu News and Media Website

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد(نیوز نامہ)وزیر اعظم عمران خان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان نے پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی سلامتی اور فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی اوردہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان اور افغان امن عمل سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔اس کے علاوہ آرمی چیف اوروزیراعظم کی ملاقات میں دہشت گردی، انتہا پسندی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان سے متعلق امور اور ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.