Urdu News and Media Website

دنیا کی مہنگی ترین کشتی،جو کہ خالص سونے اور پلاٹینیم سے بنی ہے

لندن(ویب ڈیسک)مہنگی ترین کشتیوں کے بارے آپ نے پہلے سنا تو ضرور ہوگا مگر اس سے مہنگی اور قیمتی کشتی کے متعلق آپ نے کبھی نہیں سنا ہوگا۔حال ہی میں ایک کشتی منظر عام پر آئی ہے جو کہ خالص سونے اور پلاٹینیم سے بنی ہوئی ہے۔جی ہاں خالص سونے اور پلاٹینیم سے۔تفصیلات کے مطابق یہ کشتی اب تک کی مہنگی ترین کشتی ہے،جس کی تیاری پر 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی ہے۔برطانوی ڈیزائنر اسٹیورٹ ہیوگیز کی ڈیزائن کردہ کشتی ‘ہسٹری سپریم’ تین سال میں تیار ہوئی ہے جس کا بیرونی حصہ خالص سونے اور پلاٹینیم سے بنایا گیا ہے۔ اس کشتی میں ڈائننگ ہال، بیڈ روم، واش روم، شہاب ثاقب کے پتھر سے بنی دیوار اور ڈائنوسار کی باقیات بھی موجود ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ کشتی میں موجود فرنیچر، 18 ہیروں سے مزین بوتل، لگژری کراکری یہاں تک کے ایک ایک شے خوبصورتی اور قیمت میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ایک لاکھ کلو گرام وزنی اس کشتی کو دنیا کی سب سے مہنگی کشتی قرار دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.