Urdu News and Media Website

کرسپی چکن بروسٹ

اجزاء:
مرغی :2 عدد
پانی: حسبِ ضرورت
نمک: 4 کھانے کے چمچ
بیکنگ پاؤڈر: 2کھانے کے
ہری مرچ کا پیسٹ :3 کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ :1 کھانے کا چمچ
کوٹنگ کے لیے:
میدہ :2 کپ
کارن فلار: ½ کپ
نمک :1 کھانے کا چمچ
سفید مرچ: 1 کھانے کا چمچ
ترکیب:
ایک پیالے میں پانی لیں، اتنا کہ چکن ڈوب جائے اور اس میں نمک بیکنگ پاؤڈر، ادرک لہسن اور ہری مرچ کا پیسٹ شامل کر لیں۔مرغی کو اس میں ڈال کر میرینیٹ کرنے کے لئے رکھ دیں 4 سے 5 گھنٹے تک۔اب مرغی نکا ل لیں اور اس میں سے پانی نکل جانے دیں، یعنی خشک کر لیں۔میدہ کارن فلار، نمک اور سفید مرچ مکس کر کے اسکی کوٹنگ کریں۔اب کوکنگ آئل گرم کر کے ڈیپ فراء کر لیں۔لذیذ اور کرسپی برؤسٹ تیار ہے۔ سرؤ کیجیے اور انجوائے کیجیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.