Urdu News and Media Website

نبی کریمؐ کی آمد سے کفر و جہالت کی تاریکیاں چھٹ گئیں:صبا ثاقب

لاہور (نیوز نامہ) حضورؐ کی ولادت بنی نوع انسان کے لئے باعث رحمت ہے – آپ کی آمد سے کفر و جہالت کی تاریکیاں چھٹ گئیں-آپؐ کی ساری زندگی رشدو ہدایت کا سرچشمہ ہے – آپؐ بلا شبہ سراپا قرآن اور اسلام کی زندگی جاوید تصویر ہیں -اس امر کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کی سیکرٹری جنرل لاہور صبا ثاقب نے نبی کریمؐ کی ولادت کے حوالے سے نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کیا-صباثاقب نے کہا کہ رسولؐکے اسوہ حسنہ پر عمل ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا ضامن ہے -آپؐ کی سیرت طیبہ کی پیروی سے فلاحی معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے- انہوں نے کہا کہ آپؐ پوری دنیا کے لئے رحمت اللعالمین بن کر آئے – نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت کو سنوارا جا سکتا ہے-آپؐ کی شخصیت انسانیت کی معراج سے بھی بہت بلند ہے ۔دنیا کے اندھیروں میں صرف یہی ایک چراغ ہے۔عالم رنگ و بو میں وہی ایک ذات حق و صداقت کا مرکز اور ہدایت کا روشن مینار ہے۔آپ ؐکی زندگی تمام انسانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے۔

تبصرے