Urdu News and Media Website

رینالہ خورد:عید میلادا لنبی ؐ12ربیع الاول کے حوالے سےاہلسنت کا اجلاس

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)عید میلادا لنبی ؐ12ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے جماعت اہلسنت کا اجلاس مرکزی جامع مسجد صدر بازار میںزیر صدارت تحصیل صدر مولانا قاری محمد امین قادری منعقد ہوا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول ۔چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک طارق جاوید وائس چیئرمین شیخ اشرف چشتی نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر جماعت اہلسنت کے عہدیدران علامہ غلام مرتضیٰ نوری ،مولانا عبد الغفار چشتی ،حاجی اعجاز شکوری ،پیر صفدر حسین محمدی سیفی، عبدالجباربھٹی، چوہدری عبدالقیوم ، قاری وقاص رضا قادری ، قاری محمد عرفان نقشبندی ، ہدایت اللہ قادری سمیت تحصیل بھر سے علماء اہلسنت کی بڑی تعداد اور تاجر نمائندو ں نے شرکت کی، بانی جلوس منظورا لمشائخ مولانا حضرت صوفی پیر منظور احمد صابری کے صاحبزادے پیر ایاز احمد صابری نے شرکاء اجلاس کو بتایا کہ جلوس صبح 9بجے موڑ شوکت آباد سے شروع ہوگا اور شیر گڑھ روڈ ، جی ٹی روڈ، ویلکم روڈ ، صدر بازار، تھانہ سٹی بازار سے ہوتا ہوا چوہدری محلہ سے واپس آکر صدر بازار میلاد چوک پہنچے گا جہاں پر علماء کرام سیرت النبیؐپر روشنی ڈالتے ہوئے بیانات فرمائیں گے انجمن تاجران کے عہدیدران چوہدری شکیل احمد ،چوہدری ندیم اکرم ، رائو عتیق گوہر ، شیخ نئیر رضا نے بتایا کہ 12ربیع الاول کو بازار مکمل بند ہونگے اور کاروباری بازاروں میں خصوصی طور پر سجاوٹ کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول اور چئیرمین میونسپل کمیٹی ملک طارق جاوید نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ 12ربیع الاول کا دن مسلمانوںکے لیے انتہائی خوشی کاباعث ہے اس دن ہم اپنی ڈیوٹی عشق رسول ؐمیں ادا کرتے ہوئے پہلے سے بھی بڑھ کر انتظامات کریںگے ۔جلوس کے راستوںپر صفائی و ستھرائی مثالی اور تمام سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.