Urdu News and Media Website

لاہور:کسٹم حکام کی بڑی کارروائی، ساڑھے 8کلو سونا برآمد

لاہور (نیوز نامہ)لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنیوالے میاں بیوی محمد عظیم اور صائمہ شریف سے ساڑھے آٹھ کلو سونا برآمدکرلیاہے۔کسٹم حکام نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیاہے۔کسٹم ذرائع کے مطابق میاں بیوی نے سونا بیلٹ سے باندھ رکھا تھا۔کسٹم حکام کے مطابق عظیم اور اسکی کی بیوی صائمہ دبئی سے نجی ائیر لائن471 کے ذریعے لاہور علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر پہنچے تھے۔ جہاں انکی تلاشی لی گئی تو جوڑے سے سونے کی چوڑیاں ،ہار اور جھمکے ملے۔اسمگلر جوڑے نے جسم کے ساتھ سونا بیلٹ میں باندھ رکھا تھا۔ ملزماں کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.