Urdu News and Media Website

انفینکس نے جدید ترین سمارٹ فون نوٹ 5 سٹائلس لانچ کر دیا

لاہور (نیوز نامہ) انفینکس نے پاکستان بھر میں اپنا منفرد ترین سمارٹ فون نوٹ 5 سٹائلس لانچ کر دیا۔ نوٹ 5 کو نہ صرف جدید ترین اینڈرائیڈ ون سے آراستہ کیا گیا ہے بلکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے مزین 16 میگا پکسل کے سامنے اورعقبی کیمراز اسے خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ ایک الگ انداز دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ نوٹ5 کی 6 انچ ایف ایچ ڈی انفٹی سکرین اسے اپنے دیگر معاصرین میں ممتاز مقام عطا کرتی ہے۔ اس کی دیگر خصوصیات میں ان باڈی ایکس پین، 4000 ایم اے ایچ پر مشتمل بڑی بیٹری اور ہیلی P23
پروسیسر شامل ہیں۔

پروزیڈنٹ اسسٹنٹ، ٹرانژن ہولڈنگز انڈ مینجنگ ڈائرکٹر ، ٹرانژن پاکستان ولی کیو کے مطابق انفینکس جدت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ نوٹ 5 سٹائلس لانچ کرنے کے لئے انفینکس کی گوگل سے شراکت داری اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ولی کیو کے مطابق نوٹ 5 اپنی منفرد خصوصیات مثلا 16 میگا پکسل کے دو کمیراز کی بدولت صارفین میں جلد اپنا مقام بنا لے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انفینکس نوٹ 5 سٹائلس ایکس پین کے ساتھ متعارف کروا رہا ہے جس سے صارفین اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو کہیں اور کسی بھی وقت بروئے کار لاتے ہوئے ان کا اظہار کر سکیں گے۔
یاد رہے کہ ایلومینیم باڈی کا حامل یہ فون انفینکس کے ڈیجیٹل پارٹنر گو ٹو کی ویب سائٹ پر ,999 32روپے میں تین رنگوں میں بآسانی دستیاب ہے۔

تبصرے