Urdu News and Media Website

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد(نیوز نامہ)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ کراچی کے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 44 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست کی تھی جبکہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا، بجلی کی قیمت بڑھنے سے صارفین پر 2 ارب 40 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ پڑےگا۔

تبصرے