Urdu News and Media Website

میکسیکو: 20افراد کے قتل اور اعضاء اسمگلنگ میں ملوث سفاک جوڑا گرفتار

میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)میکسیکو میں 20 افراد کو قتل کرکے اعضا نکالنے والے سفاک جوڑے کو گرفتارکر لیا گیا ہے، گرفتار سیریل کلر میاں بیوی انسانی اعضا کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے، سیریل کلر بیوی خواتین کے جسم سے قیمتی اعضا جیسے آنکھیں، گردہ، دل اور پھیپھڑے نکالنے اور انہیں حفاظت سے رکھنے میں اپنے شوہر کی مدد کرتی تھی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں 20 افراد کے قتل میں ملوث سیریل کلر میاں بیوی کو حراست میں لے کر انسانی اعضا برآمد کر لیے گئے۔ میکسیکو میں گرفتار سیریل کلر میاں بیوی انسانی اعضا کی اسمگلنگ میں ملوث نکلے۔ گرفتار شدگان نے انسانی اعضا کی چوری کے لیے 20 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔پولیس نے سیریل کلر میاں بیوی کے اعتراف کے بعد ان کے فلیٹ کے خفیہ خانوں سے انسانی اعضا برآمد کرلیے۔ میاں بیوی نے زیادہ تر خواتین کے قتل کیے جس کے لیے شوہر خواتین کو محبت کے جال میں پھنساتا تھا۔سیریل کلر بیوی خواتین کے جسم سے قیمتی اعضا جیسے آنکھیں، گردہ، دل اور پھیپھڑے نکالنے اور انہیں حفاظت سے رکھنے میں اپنے شوہر کی مدد کرتی تھی اور اعضا کی فروخت کے لیے بھی لوگوں سے رابطے کرتی تھی۔جرائم پیشہ میاں بیوی نے اپنے ایک شکار کے دو ماہ کے بچے کو بھی فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے بچہ خریدنے والے جوڑے کو بھی حراست میں لے لیا ہے تاہم پولیس اب تک انسانی اعضا خریدنے والے گروہ کا پتا چلانے میں ناکام رہی ہے۔دوسری جانب پراسیکیوٹر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سیریل کلر میاں بیوی نفسیاتی مریض ہیں۔ بیوی پیدائشی طور پر ذہنی مریض ہے جب کہ شوہر نفسیاتی الجھنوں کا شکار ہے جس نے شہرت کے حصول کے لیے خواتین کا قتل کیا اور جسم کے اعضا نکالے تاکہ اس کا نام اور تصویر میڈیا پر آئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.