Urdu News and Media Website

میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی کیمپ

ڈسکہ (پرویز عالم بٹ) دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی کیمپ لگایا گیا تفصیلات کے مطابق تقریبا دو ماہ قبل میونسپل کمیٹی ڈسکہ میں تعینات چیف آفیسر فنانس محمد علی جنہیں محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے نندی پور ٹائون میں خرد برد کے جرم میں گرفتار کر لیا تھا دو ماہ سے ان کی سیٹ پر کسی بھی افسر کو تعینات نہیں کیا گیا جس کے باعث میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں جس پر میونسپل کمیٹی کے ملازمین اور ایمپلائز یونین کے عہدیداران اور ممبران نے قلم چھوڑ ہڑتال کی اورچوک ریسٹ ہائوس میں احتجاجی کیمپ لگا یا جس میں میونسپل کمیٹی کے افسران اور ملازمین بے بھر پور شرکت کی ملازمین نے سیکرٹری بلدیات ،کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی او سیالکوٹ سے مطالبہ کیا کہ میونسپل کمیٹی ڈسکہ میں چیف آفیسر فنانس کی خالی سیٹ پر فوری طور پر افسر کو تعینات کیا جائے تاکہ ملازمین کو دو ماہ سے رکی ہو ئی تنخواہیں مل سکیں پہلے ہی مہنگائی کافی ہے جس کے باعث جینا دشوار ہے۔

ڈسکہ کی مزید اہم خبریں

ضمانت کے لیئے عدالت آئے افراد پر مخالفین کا عدالت میں حملہ زدوکوب کر کے زخمی کر دیا
ڈسکہ (پرویز عالم بٹ)ضمانت کے لیئے عدالت آئے افراد پر مخالفین کا عدالت میں حملہ زدوکوب کر کے زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق موضع برج چیمہ کے رہائشی طارق ،بلال ،اکرم وغیرہ کے خلاف تھانہ بمبانوالہ میں لڑائی جھگڑے کا مقدمہ اسرار احمد ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج تھا جس کے سلسلہ میں ملزمان پارٹی کچہری ڈسکہ ضمانت کی غرض سے پہنچے تو وہاں پر پہلے سے موجود اسرار احمد ایڈووکیٹ ،وقار وغیرہ نے انہیں احاطہ عدالت میں زدوکوب کر کے زخمی کر دیا زخمیوں کو طبی امداد کے لیئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھانہ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اغوا کی دو مختلف وارداتوں میں خاتون سمیت 10افراد نے دو دوشیزائوں کو اغوا کر لیا
ڈسکہ (پرویز عالم بٹ)سرکل ڈسکہ میں اغوا کی دو مختلف وارداتوں میں خاتون سمیت 10افراد نے دو دوشیزائوں کو اغوا کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ پیرو چک کے رہائشی منشاء کی جواں سالہ بیٹی (ب)شام کے وقت گھر سے رفع حاجت کے لیئے کھیتوں میں گئی لیکن واپس گھر نہ آئی اہلخانہ نے اسے تلاش کیا تو معلوم ہوا کہ (ب) کو ثقلین نے چار نامعلوم افراد کے ہمراہ اغوا کیا ہے جبکہ تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ مغلپورہ کے رہائشی ارشد محمود کی جواں سالہ بیٹی (ف) کو ملزمان ہاشم ،قاسم ،مزمل ،ایاز نے ایک نامعلوم خاتون کی مدد سے اغوا کر لیا پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔

ڈکیتی چوری کی تین مختلف واقعات میں شہری نقدی ،سعودی ریال ،طلائی زیورات اور موٹر سائیکل سے محروم
ڈسکہ (پرویز عالم بٹ)ڈکیتی چوری کی تین مختلف واقعات میں شہری نقدی ،سعودی ریال ،طلائی زیورات اور موٹر سائیکل سے محروم تفصیلات کے مطابق محمد صدیق اپنی بیوی فرزانہ کے ہمراہ جا رہا تھا کہ جب وہ پسرور بائپاس کے قریب پہنچے تو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر ان سے 3500سعودی ریال ،طلائی زیورات چھین لیئے ،تھانہ موترہ کے علاقہ چک گلاں کے رہائشی محمدریاض کے ڈیرہ سے ملزم اللہ دتہ نے موٹر سائیکلSTL/2383چرا کر لے گئے جبکہ سمبڑیال روڈکے رہائشی محمد عاطف کی موٹر سائیکل منمبریSTM/6019ملزم عمران مسیح نے چرالی ۔

مقدمہ بازی کی رنجش پر آٹھ مسلح افرادکا گھر میں گھس پر وکیل سمیت تین افراد پر تشدد
ڈسکہ (پرویز عالم بٹ)مقدمہ بازی کی رنجش پر آٹھ مسلح افرادکا گھر میں گھس پر وکیل سمیت تین افراد پر تشدد تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ موضع برج چیمہ کا رہائشی اسرار احمد ایڈووکیٹ اپنے کزن ولید خالد کے گھر پر موجود تاھ کہ ملزمان خالد ،عمار ،منیر احمد ،ذیشان ،اکرم ،بلال ،طارق ،شاہنواز مسلح ڈنڈے داخل ہو ئے اور اسرار ایڈووکیٹ،بھائی وقار اور کزن ولید خالد کو زدوکوب کر دیا تھانہ بمبانوالہ پولیس نے اسرار احمد ایڈووکیٹ کی مدعیت میںدرج کر لیا،

دوران گشت و ناکہ بندی چار ملزمان سے سات کلو چرس اور رقم وٹک برآمد
ڈسکہ (پرویز عالم بٹ)دوران گشت و ناکہ بندی چار ملزمان سے تقریبا سات کلو چرس اور رقم وٹک برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ ستراہ پولیس نے دوران گشت موضع بیگے والی اور پلی موکھل میں ملزم محمد بوٹا سے260گرام چرس ،ملزم وقاص علی سے460گرام چرس ،سٹی پولیس نے صوبیدار پلی کے قریب ملزم شہباز احمد سے6کلو چرس اور 3لاکھ 5ہزار رو پے ایک عدد ناجائز رائفل 12بور اورموترہ پولیس نے موضع آڈھا میں ملزم اشتیاق سے240گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے:قاری ذولالفقا ر علی سیالوی
ڈسکہ (پرویز عالم بٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاری ذولالفقا ر علی سیالوی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے انشاء اللہ چند دنوں میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگا تبدیلی کو ٹنڈورا پیٹنے والے صبر سے کام لیں انشاء اللہ بہت جلد تبدیلی آجائیگی ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں نہیں جارہا تھا اس لیے وزیراعظم عمران خان نے نئے پاکستان کا ویژن قوم کو دیا اب جیسے ہی پالیسیاں منصوبہ بندیاں مکمل ہوتی ہیں ملک اپنے اصلی ٹریک پر آتا ہے تو نیا پاکستان اورتبدیلی نظر آنے لگے گی عوام مایوسی پھیلانے والوں کے چکر میں نہ آئیں لوڈشیڈنگ ،مہنگائی ، بے روزگاری ،اقرباء پروری ،ناجائز تجاوزا ت ،قبضہ مافیا اورلوٹ مار کرنے والوں کا خاتمہ ہوگاتو سب کو نیا پاکستان نظرآئے گا بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنا وزیراعظم عمران خان کاویژن ہے تما م ترقیاتی کام بلدیاتی نظام کے ذریعے ہوں گے عمران خان کے نئے پاکستان میں شہباز شریف کے بے اختیار فرسودہ اورنام کے بلدیاتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں اس لیے پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام آرہا ہے جس میں ادارے اورنمائندے مکمل بااختیار بننے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.