Urdu News and Media Website

حکومت آرمی چیف کو معیشت پر بریفنگ دے:خورشید شاہ

سکھر(نیوز نامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اداروں کا ٹکرائو ریاست کیلئے خطرناک ہے ‘ آرمی چیف کو اگر ملکی معیشت پر تشویش ہے تو حکومت انہیں بریفنگ دے ‘ حکومت کو ٹکرائو سے گریز کرنا چاہیے اور ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا چاہیے ‘ احتساب عدالت کے باہر پیش آنے والا واقعہ معمولی نہیں ہے ‘ سیاستدان مسائل ختم نہیں تو کم کرنے کی کوشش ضرور کرتا ہے ‘ خدا کا واسطہ ختم نبوت کا معاملہ نہ چھیڑیں ‘ پیپلز پارٹی نے 1973ء میں ختم نبوت کا مسئلہ حل کر دیا تھا۔ جمہوریت چلتی رہی تو پاکستان 20 سال میں خوشحال ہو جائے گا۔ احتساب عدالت کے باہر ہونے والا واقعہ پر ہماری آنکھیں کھلنی چاہئیں۔ یہ تسلسل جاری را تو اللہ وطن کو محفوظ رکھے۔ جمہوریت چلتی رہے تو پاکستان 20 سال میں خوشحال ہو جائے گا۔ ادارے کمزور ہوں گے تو ریاست بھی کمزور ہو گی۔ عام آدمی کو بھی پاکستان کی معیشت پر بات کرنے کا حق ہے۔ ملکی معیشت بہتر ہو گی تو لائن آ ف کنٹرول بھی محفوظ رہے گی۔ مستقبل میں بہت کچھ دیکھ رہا ہوں۔ حکومت کو ٹکرائو کی سیاست سے گریز کرنا چاہیے اور ہر قدم پھونک پھونک کر چلنا چاہیے۔ آرمی چیف کو اگر تشویش ہے تو حکومت بریفنگ دے۔ آرمی چیف کو ملکی معیشت پر بات کرنے کا حق ہے۔ کچھ لوگ ادارو ں کے ٹکرائو پر خوش ہوتے ہیں اور بغلیں بجاتے ہیں۔ …

تبصرے