Urdu News and Media Website

عمران خان کی قیادت میں ملک قائداعظم محمدعلی جناح کے افکار کی طرف گامزن ہے:سید صمصام بخاری

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات ضمنی الیکشن میں حلقہ پی پی 201سے پی ٹی آئی کے امیدوارپیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہاہے کہ عمران خان کی قیادت میں ملک قائداعظم محمدعلی جناح کے افکار کی طرف گامزن ہے پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے ملک میں ترقی وخوشحالی کے دور کاآغاز ہوچکاہے ڈیڑھ ماہ کی حکومت پر تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے کہ اپنے دہائیوں پر محیط اقتدار میں عوام کے حقوق سلب کئے ملکی وسائل پر ڈاکے ڈالے کرپشن سے ملک کی آنیوالی نسلوں کو مقروض اور مستقبل مفلوج کرکے رکھ دیااور پی ٹی آئی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی بلاجواز تنقید شروع کردی لیکن باشعور عوام انکی ایسی حرکتوں پر انکا مذاق اڑاتے ہیں اور انہیں اقتدار سے دوری پر پاگل پن کا مریض قراردے رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل سے ملک میں تمام ادارے اور حکومت ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہیں مخلصانہ کاوشوں اور صدق دل سے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے یک جان ہوکر کام کررہے ہیں وہ دن دور نہیں جب عوام کو اپنے دیئے ہوئے ووٹ پر فخر اور اپنے کئے گئے فیصلوں پر ناز ہوگا جب وزیراعظم عمران خان ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے نظر آئیں گے انہوں نے مزید کہاکہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ ان شاء اللہ پی ٹی آئی حکومت کے پانچ سال ملکی تاریخ کا سنہراترین دور ہوگا جس میں ملکی وسائل عوام پر نچھاور کئے جائیں گے مضبوط اور مستحکم پاکستان پوری دنیا کے سامنے ہر پاکستانی کا سرفخر سے بلند کرے گا ضمنی الیکشن کے حوالے سے انکا کہنا تھاکہ میں پی ٹی آئی کاادنیٰ خادم ہوں یہ سیٹ میری صورت میں بھی پی ٹی آئی پنجاب کے صدر رائے حسن نوازخاں کی ہی رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.