Urdu News and Media Website

ہانک گانک سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) ہانک گانک سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر اچانک ملتوی کردیا گیا ہے۔ہانک گانک سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کی وجہ سے اب پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخابی عمل بھی روکنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ پاکستان ہر سال ہونے والے اس ایونٹ میں شرکت کرتا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس بار یہ ایونٹ انعقاد سے تین ہفتے قبل اچانک ملتوی کیا گیاہے اور اس کی وجہ مالی مشکلات قرار دی جارہی ہیں۔ منتظمین کی جانب سے ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے، ایونٹ 25سے 29اکتوبر تک شیڈول تھا۔ایونٹ میں پاکستان سمیت پانچ دیگر ممالک کی ٹیموں نے شرکت کرنا تھی۔ ایونٹ کو ری شیڈول کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.