Urdu News and Media Website

ڈسکہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)ڈسکہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن بلا تفریق کیا جا ئے ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ و چئیر مین شہری حقوق کمیٹی ڈسکہ شہباز علی محسن نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح کالج روڈ پر آپریشن کیا گیا اسطرح دوسرے روڈ ز پر بھی آپریشن ہو نا چاہیے جن میں پسرورروڈ ، سمبڑیال روڈ،وزیر آبادروڈ ،بنک روڈ ،نسبت روڈ ، جی ٹی روڈ اور خاص طور پر مین بازار ،صوبیدار بازار ،مچھلی بازار ، ٹھٹھیاراں بازار میں دوکانوں کے آگے پھڑی بازوں کا آپریشن بھی ضروری ہے کیونکہ بازار میں خریداروں کو چلنے کیلئے سخت دشواری کا سامنا ہے انہوں نے مزید اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ راؤ سہیل اختر سے مطالبہ کیا کہ آپریشن بلا تفریق ہو نا چاہیے تا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے ناجائزتجاوزات کو ہٹانا شہریوں کے مفاد میں ہے ۔

ڈسکہ کی مزید اہم خبریں

ڈسکہ شہر میں سوئی گیس آفس نہ ہو نے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) ڈسکہ شہر میں سوئی گیس آفس نہ ہو نے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے 5لاکھ کی آبادی پر مشتمل ڈسکہ شہر عرصہ دراز سے سوئی گیس کے دفتر سے محروم ہے شہر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ دفتر نہ ہو نے کہ وجہ سے صارفین کو اپنے بلوں کی درستگی اور نئے کنکشن کے حصول سمیت دیگر معاملات کیلئے سیالکوٹ سوئی گیس آفس جا نا پڑتا ہے اور کئی کئی د ن چکر لگا کر کام ہو تا ہے صارفین اس وجہ سے سخت پریشان ہیں تحصیل میں محکمہ سوئی گیس نے دفتر کے نام پر ایک پوائنٹ تو قائم کر رکھا ہے جہاں صرف ایمر جنسی ڈیل کی جا تی ہے جبکہ دیگر معاملات کیلئے سیالکوٹ جانا پڑتا ہے شہر یوں نے احکام سے مطالبہ کیا ہے ڈسکہ شہر میں بلوں اور نئے کنکشن کے حصو ل کیلئے دفتر کھولا جا ئے

ڈسکہ نئی کچہری سے ایڈووکیٹ کی اپلیڈفار کارچوری ہو گئی
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) ڈسکہ نئی کچہری سے ایڈووکیٹ کی اپلیڈفار کارچوری ہو گئی تفصیلات کے مطابق ڈسکہ نئی کچہری سے ملک سعد ایڈووکیٹ کی کار سوزکی اپلیٹ فار کچہری باہر کھڑی کرکے اپنے چیمبرمیں چلے گئے اورکچھ دیر بعد جب واپس آئے تو کار نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے پولیس مصروف تفتیش ہو گئی

کاروباری لین دین کے سلسلہ میں بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) کاروباری لین دین کے سلسلہ میں بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق غلام عباس نے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں محمد اشرف کو 1لاکھ14ہزار رو پے دیئے جس کے عوض بطور ضمانت محمد اشرف نے مقامی بینک کا چیک دیا جو مقررہ تاریخ پر بینک لے جانے پر کیش نہ ہو سکا تھانہ سٹی پولیس نے عدالت کے حکم پر غلام عباس کی مدعیت میں ملزم محمد اشرف کے خلاف بوگس چیک دینے کے جرم میںمقدمہ درج کر لیا۔

اوباش ملزم کی 7سالہ بچے سے بدفعلی مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) اوباش ملزم کی 7سالہ بچے سے بدفعلی مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ راجوکے کی رہائشی آسیہ بی بی کا 7سالہ بیٹا گلی میں کھیل رہا تھا کہ ملزم الیاس اسے ورغلا پھلسا کر ساتھ لے گیا اور جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا صدر پولیس نے آسیہ بی بی کی مدعیت میں ملزم الیاس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

کمیٹی کی رقم لینے گئے دو افراد لاپتہ ،اغوا کا مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)کمیٹی کی رقم لینے گئے دو افراد لاپتہ ،اغوا کا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ چھبیل پور کے رہائشی محمد اعظم کا بیٹا محمد عاصم اور بہنوئی محمد اکمل کمیٹی کی رقم لینے گئے لیکن واپس نہ آئے پتہ جو ئی کر نے کے باوجود ان کا کچھ پتہ نہ چل سکا تھانہ موترہ پولیس نے محمد اعظم کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.