Urdu News and Media Website

پرندوں کے شکار پر عائد پابندی ختم،نوٹیفکیشن جاری

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) پرندوں کے شکار پر عائد پابندی ختم نوٹیفکیشن جاری ، گیم ریزرو ایریا اور گیم سنگچو ریز میں شکار کی اجازت نہیں ہوگی ، تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے جنگلی و آبی پرندوں کے شکار پر عائد پابندی ختم کر دی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ، شوٹنگ لائسنس ہولڈر یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2019 تک صرف ہفتہ اور اتوار کو شکار کھیلنے کا شوق پورا کر سکیں گے گیم سنگچوریز ایریا میں شوٹنگ لائسنس رکھنے کے باوجود شکار کھیلنے پر پابندی عائد رہے گی جبکہ گیم ریزرو ایریا میں ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف کے جاری کردہ اسپیشل پرمٹ پر شکار کھیلا جا سکے گا ۔

گیپکو اہلکاروں کی کاروائی سات ملزمان بجلی چوری کر تے ہو ئے پکڑے گئے
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)گیپکو اہلکاروں کی کاروائی سات ملزمان بجلی چوری کر تے ہو ئے پکڑے گئے تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او گیپکو بابر رشید نے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کر تے ہو ئے تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ میترانوالی میں اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ مدثر حسین ،محمد عاصم ،رضیہ منظور ،اعجاز احمد ،محمد سلیم ،سیف اللہ چیمہ کے میٹروں کو مشکوک جان کر چیکنگ کے لیئے لیب بھجوایا لیب کی رپورٹ کے مطابق میٹر میں ردو بدل کر کے بجلی چوری میں مرتکب پائے گئے جبکہ تھانہ موترہ کے علاقہ بھلووالی میں امجد اعجاز ایس ڈی اونے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم محمد عرفان کو مین کیبل سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کر تے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ بمبانوالہ اورتھانہ موترہ میں الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمہ درج کرادیا ۔

دو مختلف واقعات میںنامعلوم چور وں نے نقدی ،طلائی زیورات ،موٹر سائیکل اورپیز ا شاپ کامیٹر چرا لیا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) چوری کے دو مختلف واقعات میںنامعلوم چور وں نے گھر کے تالے توڑ کر نقدی ،طلائی زیورات ،سکول کے باہر کھڑی موٹر سائیکل اورپیز ا شاپ کامیٹر چرا لیاتفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ ، نسبت کے روڈ کا رہائشی محمد منور کی دکان پیزا کاٹیج کے باہر ان کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور میٹر نمبرS.P5797239چرا کر لے گئے صبح دکان آنے پر وقوعہ کا علم ہوا زوہیب علی موٹر سائیکل نمبریSTO/8198پر سوار ماڈل ٹائون میں واقع دارا ارقم سکول آیا اور موٹر سائیکل سکول کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کر کے سکول چلا گیا اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چورموٹر سائیکل چرا کر لے گئے جبکہ تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ مسلمانیاں کا رہائشی ہدایت اللہ اہلخانہ کے ہمراہ گیا ہوا تھا کہ اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر سیف الماری سے70ہزار رو پے نقدی اور5تولے سونا چرا کر لے گئے گھر واپس آنے پر وقوعہ کا علم ہوا پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ بازی کی رنجش پر دو خواتین سمیت چار افراد کا معمر شخص پر پتھرائو ، مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) مقدمہ بازی کی رنجش پر دو خواتین سمیت چار افراد کا معمر شخص پر پتھرائو کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ برج چیمہ کے رہائشی عامر زبیر کا والد کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ ملزمان مشتاق ،ثریا بی بی ،احمد اور صغری بیگم نے پتھر مارے جن سے وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا تو ملزمان نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیںوجہ عناد سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش بتائی جاتی ہے جس پر تھانہ بمبانوالہ پولیس نے عامر زبیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔

امانت میں خیانت اور بوگس چیک دینے پرمقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) امانت میں خیانت اور بوگس چیک دینے پرمقدمہ درج تھانہ ستراہ کے علاقہ سرانوالی کی خاتون پروین بی بی نے ملزم وارث علی کو 3لاکھ روپے بطور امانت دئیے کافی عرصہ گزرنے پرجب اس نے ملزم سے اپنی دی ہوئی رقم کی واپسی کامطالبہ کیاتو ملزم صاف انکاری ہوگیا جبکہ ڈسکہ کے محمدعرفان نے ملزم سہیل بٹ کو تین لاکھ روپے ادھار دئیے کافی عرصہ گزرنے پرجب اس نے ملزم سے اپنی دی ہوئی رقم کی واپسی کامطالبہ کیاتو ملزم نے ٹال مٹول کے بعد مقامی بینک کابوگس چیک دے دیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے

ادھاردی رقم واپس مانگنے پر تین ملزمان کی مدعی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) ادھاردی رقم واپس مانگنے پر تین ملزمان کی مدعی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ بھانوکے کے رہائشی رائو جاوید اقبال نے ملزم بلال سے پیسے لینے تھے جب اس نے ادھار دی رقم کا مطالبہ کیا تو ملزم طیش میں آگیا ملزم بلال نے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھانہ موترہ پولیس نے مدعی رائو جاوید اقبال کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.