Urdu News and Media Website

اسلام ایئرپورٹ پر کسٹم حکام کی بڑی کارروائی

کروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

اسلام آباد(نیوز نامہ) اسلام ایئرپورٹ پرکسٹم حکام نے کروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔نجی ٹی وی کے مطابق ماڈل ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس کے بعد اسلام ایئرپورٹ پرکسٹم حکام نے دوسری بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو اسمگلروں عنایت خان، غلام دستگیرکو گرفتارکرلیا۔خفیہ اطلاع پراسٹنٹ کلکٹرعائشہ، فرحین زارا، ایڈیشنل کلکٹر نثاراحمد نے جہاز سے ملزمان کو گرفتارکیا جو پی کے 233 کے زریعے دبئی جارہے تھے۔ڈپٹی کلکٹرکے مطابق ملزمان کے قبضہ سے تین کروڑاسی لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزمان کوجہازکی روانگی سے قبل پکڑا جب کہ تمام سرچنگ پوائنٹس کلیئر کرکے جہاز میں سوار ہو چکے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.