Urdu News and Media Website

گورنر ہاوس کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے بیان دینے پر صدر پاکستا ن اور گورنرز کو لیگل نوٹس جاری

لاہور (نیوز نامہ)صد ر پاکستان کو لیگل نوٹس شاہد نعیم نے اپنے وکلاء محمدمدثر چوہدری، حسیب اسامہ، غلام مجتبے چوہدری، عمیر جاوید چوہدری ، رانا نعمان ایڈووکیٹس کے زریعے بھیجا گیا ،لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تما م گورنر ہاوسز تعلیمی مقصد یا صحت کے لے استعمال کیا جائے گا مگر اب میڈ یا کے زریعے پتہ چلا ہے کہ گورنرہاوسز کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا ۔جو کہ اخلاقیات کے خلاف ہے لیگل نوٹس میںیہ بھی بتا یا گیا ہے کہ لاہور میں گورنر ہاوس کے ساتھ ہی پہلے ہی ایک میوزیم موجود ہے اور لوگوں کو اس وقت تعلیم اور صحت کی زیادہ ضرورت ہے نہ کہ میوزیم کی۔لیگل نوٹس میں بتایا گیا کہ لیگل نوٹس دہندہ خود بھی پاکستان تحریک انصاف کا ووٹر اور سپوٹر رہ ہے لہذا امید کی جاتی ہے ورانہ عدالت سے رجوع بھی کر نا پرے تو عدالت جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.