Urdu News and Media Website

واقعہ کربلا امن،صبر،رواداری اورانسانی خدمت کا درس دیتا ہے،ایس پی انویسٹی گیشن راجن پور جلیل عمران خان

جام پور (عمیرعرفان لاشاری)ایس پی انویسٹی گیشن راجن پور جلیل عمران خا ن غلزئی نے کہا ھے کہ محرم الحرام کا مہینہ ھم سب کیلئیے انتہائی مقدس اور تکریم والا ھے کیونکہ اس مقدس مہینہ میں نواسہ رسول حضرت امام حسین. نے حق وصداقت کا علم بلند کرتے ھوے دین اسلام کی خاطر بہت بڑی قربانی دی،
واقعہ کربلا ھمیں امن ،صبر ،روا داری انسانی خدمت کا درس دیتا ھے وہ امن کمیٹی ،سول سوسائٹی اور صحافیوں کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کر رھے تھے جسمیں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے علاوہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کیوان کریم عباسی، ڈی ایس پی ٹریفک احسان الحق ،ایس ایچ اوز سٹی ،صدر جام پور قیصر حسنین شاہ ،چوھدری فیاض الحق انچارج سیکیورٹی حفیظ اللہ کھوکھر اور دیگر نے بھی شرکت کی
،جلیل عمران خان نے بتایا کہ ضلع بھر میں سیکیورٹی کے. فول پروف انتظامات کیئیے گئے ہیں تمام علماء کرام ،لائسنس داران ،امام بارگاھوں کے متولی حضرات انتظامیہ اور پولیس کے کے مابین مکمل ھم آھنگی پائی جاتی ھے اسکے علاوہ میڈیا کا تعاون بھی قابل تحسین ھے ایک دوسرے سے مثالی تعاون
اور بھائی چارے کی فضا ء میں ھم سب اپنے اپنے فرائض انجام دے رھے ہیں انشااللہ عاشورہ محرم بخیرو خوبی اور امن کے ساتھ سر انجام پائے گا .بعد ازاں سرکل جام پور ،ایلیٹ فورس اور پولیس کے دیگر شعبہ جات کی طرف سے فلیگ مارچ کیا گیا جسکی قیادت ایس پی جلیل عمران خان نے کی فلیگ مارچ ڈی ایس پی آفس جام پورسے شروع ہوکر سرکلر روڈ ،لُنڈی پتافی روڈ،بارہ امام ،مدرسہ خدیجۃ الکبری ا شاہجمال کالونی ،شمالی چونگی سے ھوتا ھوا ٹریفک چوک پراختتام پزیرہوا
.میڈیا سے گفتگو کرتے ھوے ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ :فلیگ مارچ کا مقصد محرم میں امن وامان کو قائم رکھنا ہے:محرم الحرام میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں.مجالس اور جلوس کی نگرانی کے لئے. سیکیورٹی کے انتظامات مکمل ھیں مجالس اور جلوسوں کے دوران سخت نگرانی کی جا رہی ہے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.