Urdu News and Media Website

جھنگ میں تیزاب گردی ‘ شوہر نے سابق بیوی پر تیزاب پھینک دیا

جھنگ (نیوز نامہ) پنجاب میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ جھنگ میں گھریلو تنازع پر سابقہ شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا ہے۔ جس سے خاتون کا جسم بری طرح سے جھلس گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابقہ شوہر اور بیوی کا اپنے بچوں کی پرورش پرتنازع ہوا جو بڑھ کر ایک خوفناک شکل میں تبدیل ہوگیا۔ تنازع کے نتیجے میں سابقہ شوہر نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے خاون کی کمر،پیٹ، اور ٹانگیں متاثر ہوئیں ہیں۔متاثرہ خاتوں کا کہا تھا کہ اس کی شوہر سے علیحدگی ہوچکی ہے اور اب وہ میرے بچہ بھی مجھ سے چھین لینا چاہتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.