Urdu News and Media Website

اوپن یونیورسٹی نے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

اسلام آباد(نیوز نامہ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2018ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے تمام پروگرامز کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 25۔ستمبر 2018ء تک توسیع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق داخلوں کی آخری تاریخ کی وجہ سے یونیورسٹی کے مین کیمپس میں قائم بینکوں اور ملک کے 44۔اہم شہروں میں یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں داخلہ فارم جمع کرانے والے امیدواروں کی لمبی لمبی لائنوں کو دیکھتے ہوئے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے بغیر کسی اضافی چارجز کے داخلہ فارم مع مقررہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں25۔ستمبر تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں قائم سیل پوائنٹس سے دستیاب ہیں۔ طلبہ کی سہولت کے لئے تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں ۔ داخلہ فارم مع مقررہ فیس فرسٹ ویمن بینک ٗ بینک الفلاح ٗ الائیڈ بینک اور مسلم کمرشل بینک کی تمام برانچوں اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نامزد برانچوں کی تفصیلات پراسپکٹس ٗ ویب سائٹ اورر علاقائی دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔پی ایچ ڈی ٗ ایم ایس /ایم فل ٗ ایم ایس سی شماریات ٗ ایم ایس سی پبلک نیوٹریشن ٗ کامین ویلتھ آف لرننگ COL ایم بی اے/ایم پی اے اور بی ایس پروگرامز کے داخلے میرٹ بیسڈ ہیں۔ میرٹ بیسڈ پرگرامز میں داخلوں کے خواہشمند افراد کو اپنے داخلہ فارم پراسپکٹس میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق بغیر داخلہ فیس کے براہ راست متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو ارسال کرنا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.