Urdu News and Media Website

پاکستان افغانستان میں ثالثی کے لیے تعاون کرے:امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں ثالثی کے لیے تعاون کرے ، پاکستان اورامریکا کو بہت سے مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے،امید ہے پاکستان اور امریکا ماضی کو پیچھے چھوڑ کر نئی پیشرفت کا آغاز کریں گے۔پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں ثالثی کے لیے تعاون کرے جب کہ امید ہے پاکستان اور امریکا ماضی کو پیچھے چھوڑ کر نئی پیشرفت کا آغاز کریں گے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اورامریکا کو بہت سے مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے لہذا پر امید ہیں کہ نئی پاکستانی قیادت کے ساتھ مل کر مشترکہ مسائل حل کرنے کے لیے کام کیا جاسکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.