Urdu News and Media Website

ڈسکہ کی اہم خبریں

خاتون سمیت پانچ مسلح افراد نے دوشیزہ سمیت 12افراد کو اغوا کر لیا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت پانچ مسلح افراد نے دوشیزہ سمیت 12افراد کو اغوا کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ رام رائیاں خورد کے رہائشی محمد زبیر کی 9سالہ بیٹی سونیا گھر سے باہر دکان سے سامان لینے گئی تواوباش ملزم ارسلان مسیح نے اسے بازو سے پکڑ کر اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی بچی کے شور مچانے اور اہل دیہہ کے اکٹھا ہو نے پر ملزم اسے چھوڑ کر فرار ہو گیا تھانہ صدر پولیس نے اغوا کی کوشش کر نے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا جبکہ تھانہ موترہ کے علاقہ بھیلو مہار کی رہائشی مقصودہ بی بی کے اہلخانہ نازیہ بی بی ،عائشہ پروین ،علی رضا ،ابرار احمد ،وقار احمد ،محمد لطیف ،فاطمہ بی بی ،عروج ،محسن ،زریاب اور شفقت گیارہ افراد کو ملزمان محمد یونس ،عباس بٹ ،منشی یونس بٹ اور حمیرا سخی محمدمسلح آتشیں اسلحہ نے انہیں زبردستی اغوا کر کے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھانہ موترہ پولیس نے مدعیہ مقصود بی بی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈکیتی کے دو مختلف واقعات میں نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے شہریوں کو لوٹ لیا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) ڈکیتی کے دو مختلف واقعات میں نامعلوم مسلح ڈاکوئوںنے شہریوں سے نقدی ،طلائی زیورات اور بلا نمبری موٹر سائیکل چھین لی تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ بھٹے وڈ کا رہائشی محمد عمران اپنی بلا نمبری موٹر سائیکل پر سوار کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ راستہ میں کھڑے دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پراس سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے جبکہ تھانہ موترہ کے علاقہ دوگل کا رہائشی عثمان خان کا والد سلطاب اس کی بھابھیوں کو لے کر گھر کی جانب آرہا تھا کہ راستہ میں کھڑے دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر انہیں روک کر ان سے نقدی 6ہزار 10عدد طلائی چوڑیاں ،ایک طلائی انگوٹھی اور ایک طلائی چین زبردستی اتروا کر فرار ہو گئے تھانہ صدر اور موترہ پولیس نے نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ۔

دوران گشت و ناکہ بندی آٹھ ملزمان سے چرس ،شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)دوران گشت و ناکہ بندی آٹھ ملزمان سے چرس ،شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ ستراہ پولیس نے دوران گشت و ناکہ بندی موضع سنگر والی میں ملزم سرفراز سے3لیٹر شراب ،موضع سرانوالی میں ملزم عمران خان سے 110گرام چرس،موضع وڈالہ سندھواں میں ملزم رمضان سے4لیٹر شراب ،موضع دھرم کوٹ میں ملزم بابر علی سے 5لیٹر شراب ،موضع میانوالی بنگلہ میں ملزم محمد زاہد سے 150گرام چرس ،ملزم سلیم سے 4لیٹر شراب، ملزم رضوان سے5لیٹر شراب جبکہ تھانہ صدر پولیس نے موضع رنجہائی میں ملزم محمد سجاد سے پسٹل9MMبمعہ 60رائونڈ اور دو میگزین برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

کنڈن سیان تا میترانوالی روڈ کی تعمیر ٹھیکیدارادھوری چھوڑ کر غائب
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)کنڈن سیان تا میترانوالی روڈ کی تعمیر التوا کا شکار ٹھیکیدار تعمیر ادھوری چھوڑ کر غائب سڑک پر پڑے پتھر راہگیروں کے لیئے وبال جان بن گئے تفصیلات کے مطابق یوسی چیئرمین سعید اللہ سیان کی خصوصی کاوش سے ڈسٹرکٹ کونسل سے جاری کردہ 75لاکھ کی گرانٹ سے کنڈن سیان تا میترانوالی کے لیئے ایک کلو میٹر روڈ کی تعمیر گذشتہ 6ماہ قبل شروع کی گئی جس میں ٹھیکیدار انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال کر کے دیہی آبادی کا تقریبا 300گز روڈ نکاسی نالوں اور بغیر کسی لیول کے آرسی سی کر کے چھوڑ دیا گیا جس سے سڑک کے دونوں اطراف رہائشی آبادی کی گلیوں نالیوں کا نکاسی پانی بند ہو کر رہ گیا گذشتہ کئی ماہ سے نکاسی پانی بند ہونے اور سڑک کے بقیہ حصہ پر بکھرے 2پتھروں نے راہگیروں کا گذرنا محال کررکھا ہے علاقہ مکینوں نے ڈی سی سیالکوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیلیفون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)ٹیلیفون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ موترہ کے رہائشی محمد خان کو ملزم امیر خان نے فون پر گالی گلوچ کی اور بچوں اور بھائی کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیں جس پر موترہ پولیس نے محمد خان کی مدعیت میں ملزم امیر خاں کے خلاف 25Dٹیلیگراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

گھریلو رنجش پر آٹھ ملزمان نے ذنڈے سوٹوں سے وار کر کے خاتون سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) گھریلو رنجش پر آٹھ ملزمان نے ذنڈے سوٹوں سے وار کر کے خاتون سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹ بھکراں کے رہائشی زاہد فاروق کی بیوی یاسمین اور بھائی گھر پر موجود تھے کہ ملزمان بلال ،علی ،سرور،عثمان اور4نامعلوم ملزمان مسلح ڈنڈے سوٹے گھر میں داخل ہو ئے اور دونوں کو زدوکوب کر کے زخمی کر دیا جبکہ یاسمین کا دانت بھی توڑدیا وجہ عناد گھریلو رنجش بتائی جاتی ہے تھانہ موترہ پولیس نے زاہد فاروق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.