Urdu News and Media Website

سلمان کی سلطان چین میں بری طرح فلاپ

چین(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’سلطان ‘ چین میں کمال نہ دکھا سکی۔ سلومیاں ’سلطان‘ چینی باکس آفس پر فلاپ ہوگئی۔ 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سلطان‘ میںسلمان خان نے پہلوان کاکردار ادا کیا تھا جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔ فلم نے بھارت میں کمائی کے کئی ریکارڈز اپنے نام اور 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔اور 300 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی فلم سلمان خان کی یہ دوسری فلم تھی۔مگریہ فلم 2 سال بعد چین میں کمال نہ دکھا سکی ہے۔سلمان خان کی ’سلطان‘ کو چین میں 31 اگست کو ریلیز کیا گیا جہاں اسے 40 ہزار اسکرینوں پر جگہ ملی لیکن سلو میاں بطور پہلوان چینی فلم بینوں کو متوجہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔فلم نے 3 روز میں مجموعی طور پر 21 کروڑ 37 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے جس نے ان کی اس سے قبل چین میں ریلیز ہوئی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ سے بھی کم کمائی کی ہے۔واضح رہے کہ عامر خان کی ’دنگل‘ چین میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی وڈ فلم ہے جس نے ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ لیکن سلمان خان کی ’سلطان‘ چینی باکس آفس پر بڑا ہاتھ مارنے میں ناکام رہی اور فلم نے 3 روز میں صرف 21 کروڑ سے زائد کمائی کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.