Urdu News and Media Website

بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 2 کشمیریوں شہید

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیریوں کی شہادت کے بعد علاقہ میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث قابض بھارتی فوج نے اننت ناگ کے علاقے بن پورا منی ورڈ کو گھیرے میں لے لیااور علاقے کا سرچ آپریشن کیا جبکہ قابض انتظامیہ نے اننت ناگ اور کولگام میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کردی۔

تبصرے