Urdu News and Media Website

ڈسکہ کی اہم خبریں

عید الضحی کی آمد شہر میں مویشی منڈیاں سج گئیں, ریٹ آسمانوں کو چھونے لگے
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) عید الضحی کی آمد شہر میں مویشی منڈیاں سج گئیں خریداروں کا رش مویشوں کے ریٹ آسمانوں کو چھونے لگے گاہک جانوروں کے ریٹ پوچھ کرپریشان تفصیلات کے مطابق عید الضحی کی آمد کے ساتھ ہی پورے ملک کی طرح ڈسکہ شہر میں بھی مویشی منڈی سج گئی گاہکوں کا خریداری کے لیئے رش لیکن جانوروں کے ریٹ آسمانوں کو چھونے لگے جس سے گاہک پریشانی کا شکار ہیں گاہکوں کا کہنا ہے کہ منڈی میں مویشی کافی تعداد میں موجود ہیں لیکن ان کے ریٹس کافی زیادہ ہیں جو ان کی پہنچ سے دور ہیںگاہکوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی انتظار کر رہے ہیں دیر کے قریب ریٹس کم ہوں گے تو خریداری کریں گے جبکہ مویشی مالکان کا کہنا ہے کہ گاہک کو مارکیٹ میں ہیں لیکن وہ ریٹس پوچھ کر ہی چلے جاتے ہیں ۔

پنجاب بھر کی طرح ڈسکہ نے بھی شجر کا ری مہم میںاپنا حصہ ڈال دیا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)جس طرح پنجاب بھر میں شجر کاری کی مہم جاری وساری ہے اسی طرح ڈسکہ سمبڑیال روڈ سرپرست اعلیٰ یونین کونسل آف جرنلسٹ محمد ارشد مغل ،مسلم لیگ ن کے رہنما توحید اقبال اور شہباز علی محسن چئیر مین پریس کلب ڈسکہ نے پودے لگا کر مہم میں اپنا حصہ ڈال دیا اس موقع پر حاجی ارشد مغل نے کہا پودا لگا کر سرسبز پاکستان میں حصہ ڈال یا ہے شہباز علی محسن نے کہا پودا لگا نا صدقہ جاریہ ہے اور توحید اقبال بٹ نے کہا کہ پودے لگا نے سے آلودگی ختم اور آکسیجن پیدا ہو تی ہے۔

ڈسکہ محلہ یونس آباد کے رہائشیوں کا سول ہسپتال میں جعلی میڈیکولیگل رپورٹ جاری کر نے پراحتجاج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) ڈسکہ محلہ یونس آباد کے رہائشیوں کا سول ہسپتال میں جعلی میڈیکولیگل رپورٹ جاری کر نے پراحتجاج تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ یونس آباد کے رہائشی ذوالفقار علی کے گھر میں اس کی عدم موجودگی میں پولیس اہلکار محمد اختر کا بیٹا محمد عمران زبردستی گھر میں داخل ہوا اور اس کی بیوی کو زدکوب کرکے زخمی کر دیا اور الٹا پولیس کی ملی بھگت سے جعلی ڈاکٹ بنوا کر سول ہسپتال ڈسکہ سے جعلی میڈیکولگل رپورٹ حاصل کرنے لگے پتہ چلنے پر ذوالفقاراور اہل علاقہ نے سول ہسپتال ڈسکہ میں پولیس اور سول ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا معلوم ہوا کہ سول ہسپتال ڈسکہ میں اس سے قبل بھی جعلی میڈیکولیگل رپورٹ دینے کی شکایات ہیں اطلاع کے باوجود سول ہسپتال انتظامیہ نے ایسے عناصر کے خلاف کو ئی کاروائی نہیں کی متاثرین نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ پولیس کے اہلکاروں کے خلاف جنہوں نے جعلی ڈاکٹ جاری کیا کاروائی کی جائے۔

تحصیل اینٹی ٹی بی ایسو سی ایشن ڈسکہ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم آزادی بھر پور طریقے سے منایا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)تحصیل اینٹی ٹی بی ایسو سی ایشن ڈسکہ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم آزادی بھر پور طریقے سے منایااس سلسلے میں ٹی بی ہسپتال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کا آغاز پرچم کُشائی سے کیا گیااس کے بعد ملکی سلامتی کے لئے دعا کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی جناب عدنان احمد راٹھور سوشل ویلفیئرآفیسر اور خواجہ عاطف رضا خاں چیئرمین بلدیہ ڈسکہ تھے اجلاس کی صدارت چوہدری سلطان احمد گھمن سینئر نائب صدر نے کی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعدخان عباس خان نے خطاب کیا اور گفٹ پیک کی تیاری میں شہر ڈسکہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنرل سیکر ٹری چودھری قطب الدین نے کہا کے 55عدد گفٹ پیک مریضوں کے لئے تیا ر کئے گئے ہیں اور ہر گفٹ پیک کی قیمت تقریبا 4ہزار روپے ہے عدنان احمد راٹھور نے کہا کے ٹی بی ایسوسی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے دکھی اور غریب لوگوں کی خدمت کرنا ایک عظیم کام ہے یہ ادارہ ہمارے علاقہ میں بہترین کام کر رہا ہے انہوں نے ہسپتال میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیاخواجہ عاطف رضا نے مریضوں کی عیادت کی اور ان میں گفٹ پیک تقسیم کئے اس موقع پر انھوں نے کہا کے غریب لوگوں کی مدد کے لئے اپنا وقت اور پیسہ خرچ کرنا سب سے بڑا کام ہے اور اس کا اجر ان لوگوں کو اللہ دے گاتقریب کے اختتام پر حافظ عبد الغفار صاحب نے دعائے خیر کر وائی۔ (تصویر ہمراہ ہے)

ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے انعقاد کے خلاف کل ریلی نکالی جاے گی
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے انعقاد کے خلاف آج مورخہ17اگست بروز جمعۃ المبارک کو سنی تحریک تحصیل ڈسکہ کے زیر اہتمام تقریبا ڈیڑھ بجے ایک احتجاجی ریلی جامع مسجد انوار چشتیہ سٹیڈیم روڈ سے نکالی جائے گی جس کی قیادت تحصیل صدر سنی تحریک سجاد حسین قادری ،حافظ یامین مصطفائی ،محمد نعمان ارشد غوری ،سٹی صدر ڈاکٹر سیف اللہ ،شیخ شکیل قادری و دیگر رہنما کر یں گے جبکہ سنی تحریک کے زیر اہتمام دیگر دیہاتوں اور مساجد سے بھی احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اہل اسلام سے شرکت کی پر زور اپیل کی جاتی ہے۔

نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چرا کر لے گئے
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چرا کر لے گئے تفصیلات کے مطابق محلہ مغل پورہ کا رہائشی عدیل باجوہ اپنی موٹر سائیکل نمبریSTC/9622گھر کے باہر کھڑی کر کے چلا گیا اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور موٹر سائیکل چرا کر لے گئے تھانہ سٹی پولیس نے عدیل باجوہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

غیر قانونی طور پر مسافر گاڑی میں گیس سلنڈر لگوانے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)غیر قانونی طور پر مسافر گاڑی میں گیس سلنڈر لگوانے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے دوران گشت و ناکہ بندی موضع لوڑھکی پل کے قریب ٹویوٹا نمبریLOT/9107جو چیک کیا تو اس میں ڈرائیو محمد شاہد نے بغیر منظوری کے غیر قانونی طور پر گاڑی میں سی این جی سلنڈر لگوا رکھے تھے جس پر تھانہ صدر پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی کو قبضہ لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

دوران گشت و ناکہ بندی دو ملزمان سے چالو بھٹی ،شراب اور چرس برآمد
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) دوران گشت و ناکہ بندی دو ملزمان سے چالو بھٹی ،شراب اور چرس برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ پولیس نے دوران گشت و ناکہ بندی مخبر کی اطلاع پرچھاپہ مار کر ملزم محسن رضا کو گرفتار کر لیاجو گھر میں شراب کشید کر رہا تھا پولیس نے چالو بھٹی شراب کشید کر نے والے آلات اور 20لیٹر تیار شراب برآمد کر لی جبکہ صدر پولیس نے دوران گشت موضع دھرم میں ملزم عنصر عباس سے125گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.