Urdu News and Media Website

دکان پر نوکری سے قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کا سفر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)چند دنوں بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ سیزیز شروع ہونے والی ہے۔سیزیز کے پہلے حصے میں 3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیںگے۔یہ تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور ان میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت بھی شروع ہوگئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کی جانب سے پاکستانی ٹیم کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے جس میں حارث رؤف کو بھی جگہ ملی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے دھونی کی چھٹی کرا دی

حارث رؤف کی اس مقام تک پہنچنے کی کہانی کسی فلم کے اسکرپٹ کی طرح ہے، کرکٹ کھیلنے سے پہلے وہ ایک دکان میں کام کرتے تھے ، اور ساتھ ساتھ کرکٹ کھیلتے تھے۔ان والد کو ان کا کرکٹ کھیلنا یا کرکٹر بننا پسند نہیں تھا ۔وہ چاہتے تھے کہ حارث پڑھائی کرکے اچھی نوکری کرے ، لیکن حارث کا ذہن پڑھائی میں نہیں لگتا تھا اور وہ کرکٹ کے شوقین تھے۔اس کے بعد ایک ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت انہیں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرس نے اپنی ٹیم میں شامل کیا ۔جس کے بعد ان کی کامیابیوں کا سفر شروع ہوا۔

بزدار کےدن پورے،نئے وزیراعلیٰ پنجاب کافیصلہ ہوگیا

بگ بیش لیگ میں ڈیل اسٹین کے زخمی ہوجانے کی وجہ سےحارث روف کوان کی جگہ کھیلنے کا موقع ملا،اور انہوں نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا ۔ بگ بیش لیگ کے اس سیزن میں وہ سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملہ میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔ حارث روف نے صرف سات میچوں میں 16 وکٹ لئے ہیں اور ان کے رن دینے کی شرح بھی سات سے کم ہے ۔حارث روف نے بگ بیش میں ہیٹ ٹرک بھی لی ۔حارث روف نے ہیبارٹ ہیریکینس کے خلاف پانچ وکٹ لینے کا کارنامہ بھی انجام دیا تھا ۔
یتیم ننھے کینگرو کی دل دہلا دینے والی تصویر
واضح رہے کہ پاکس بنگلہ دیش سیریز کیلئے وہاب ریاض اور محمد عامر کو ٹی 20 ٹیم سے باہر کردیاگیا ہے ،جبکہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی بھی ہوئی ہے ۔

تبصرے