Urdu News and Media Website

PJDRہیومن رائٹس سیل ملک میں انصاف کی فراہمی کو موثر بنانے کی کوشش کرے گا:شازیہ عبید

راولپنڈی (نیوزنامہ) PJDR ہیومن رائٹس سیل راولپنڈی شعبہ خواتین کی صدر شازیہ عبیدنے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک میں انصاف کی فراہمی کو موثر بنایا جا سکے اس سلسلے میں ہمارے سیل نے یہ طے کیا ہے کہ جو بھی شہری قانونی مدد حاصل کرنا چاہے وہ ہم سے رابطہ کر سکتا ہے ہم اس کی مکمل قانونی معاونت کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریت اس ڈر سے عدالتوں کا رخ نہیں کر پاتے کہ وکیل کہاں سے کیا جائے اور فیسیں کون دے گا لیکن ہم نے یہ ایک ادنیٰ سی کوشش کی ہے کہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں درپیش مسائل کا خاتمہ کیا جا سکے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افتخار محمد چوہدری کی قیادت میں ملک سے کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور کوشش کریں گے کہ عوام کو شفاف اور سستے انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کے باعث ادارے مفلوج ہو چکے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جو بھی شہری قانونی مدد کا حصول چاہتے ہیں وہ اس نمبر پر رابطہ کر لیں۔03339528889

تبصرے