Urdu News and Media Website

کلاڈ ٹرانسفارمیشن، میزان بینک کا ہواوے کے ساتھ اشتراک 

اسلام آباد(نیوزنامہ) میزان بینک اور ہواوے پاکستان نے کلاڈ ٹرانسفارمیشن اور تکنیکی جدت پر توجہ مرکوز کرنے والے منصوبوں کے ذریعے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے کیلئے ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کر لئے۔

کلاڈ ٹیکنالوجی ڈیٹا کیپچر، سٹوریج اور تشریح کے عمل کو مرکزی بنا سکتی ہے۔

بینکنگ میں کلاڈ ٹرانسفارمیشن کی ترقی پوری دنیا خا ص کر پاکستان میں بھی ہو رہی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان بھی موجودہ ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ بینکوں کو جدید کلاڈ ٹیکنالوجیز اپنانے کی اجازت دی جا سکے۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے میزان گروپ ہیڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اینڈ انوویشن اقبال علی خان نے کہا کہ کسٹمرسروس میں بہترین کارکردگی، تجربے کو بڑ ھانے کیلئے میزان بینک کی توجہ ڈیجیٹل تبدیلی پر مرکوز ہے

اس مقصد کیلئے ہمیں یقین ہے کہ ہو اوے کلاڈ کی پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری میزان بینک کو اپنے تبدیلی کے ایجنڈے کو پورا کرنے کے قابل بنائے گی۔

ری ٹو مارکیٹ کسٹمر سلوشنز فراہم کرنے کے لیے کلاڈ اورینٹڈ فوکس کے ساتھ ہو اوے کی سرکردہ ایج ٹیکنالوجی اہم ہے۔کلاڈ ٹیکنالوجی پر سوئچ کرنے سے، سائٹ پر انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال، سیکیورٹی پیچ اپ ڈیٹس اور سٹوریج کی ضرورت ختم ہوجاتی ہے۔

کلاڈ میں بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی میں تاخیر کے خطرات بے شمار ہیں۔

یہ حریفوں کو اپنے کاموں کو بہتر بنانے اور ان فوائد کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے جو کلاڈ لا سکتے ہیں۔

تقر یب میں میزان گروپ ہیڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی فیض الرحمان ، ہو اوے کے اعلی نمائند ے بھی موجود تھے۔

ہواوے اور اس کے شراکت دار ہائبرڈ کلاڈ ٹرانسفارمیشن میں بینک کی مدد کرنے اور ٹیکنالوجی کو اپنانے میں اضافہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

آئی ٹی سروسز کے مطابق، ہواوے کلاڈ چین میں عالمی مارکیٹ میں نمبر دو اور دنیا میں پانچویں نمبر پر آگیا.

ہواوے کلاڈ چین کی 50انٹرنیٹ کمپنیوں،6 سرکاری بینکوں، تمام 12 مشترکہ ٹاک کمرشل بینکوں اور 5 سرفہرست انشورنس اداروں کو خدمات فراہم کرتا ہے

تبصرے