اساتذہ نرسری جماعت کے بچوں کا تیار کردہ پرچہ پاس نہ کر سکے
نائیجریا(نیوز نامہ)افریقی ملک نائیجریا میں نرسری کے بچوں کے تیار کردہ پرچے میں فیل ہونے پر ہزاروں اساتذہ کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔پرائمری جماعت کو پڑھانے والے ٹیچر چھ سال کے بچوں کے بنائے ہوئےامتحانی پرچے میں پاس نہیں ہو سکے۔ 21 ہزار 780 اساتذہ میں سے دو تہائی اساتذہ اپنے ہی شاگرد بچوں کے امتحانی پرچے میں 75 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکے۔