Urdu News and Media Website

اینجلینا جولی اور گیونتھ پالٹرو کا ہالی وڈ پروڈیوسر پر ہراساں کرنے کا الزام

اینجلینا جولی اور گیونتھ پالٹرو نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کو اپنے بیان بھیجوائے، جن میں دونوں امریکی اداکاراوں  نے ہالی وڈ کے معروف پروڈیوسر ہاروی وائن سٹین کے خلاف ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ انجلیناجولی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’میرا ہاروی وائن سٹین کے ساتھ تجربہ بہت برا تھا اور اسی بنا پر میں نے اُن کے ساتھ دوبارہ کبھی کام نہیں کیا اور دوسروں کو بھی اُن کے بارے میں خبردار کیا۔ کسی بھی ملک میں خواتین کے ساتھ کسی بھی شعبے میں یہ رویہ قابلِ قبول نہیں۔گیونتھ پالٹرو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایما کے کردار میں کاسٹ کرنے کے بعد وائن سٹین نے انھیں ہوٹل کے کمرے میں بلایا اور ان کے جسم پر ہاتھ رکھتے ہوئے انھیں بیڈ روم میں مساج کرنے کی تجویز دی۔’ 1996 میں آسکر ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ میرا سور وینو نے بھی ہاوری پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ تعلقات قائم کرنے کے لیے ہاروی وائن سٹین نے اُن پر دباؤ ڈالاگذشتہ کچھ دنوں کے دوران کئی اداکاروں نے وائن سٹین پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے ہیں جبکہ پروڈیوسر نے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ الزامات سامنے آنے کے بعد ہالی وڈ کی بڑی کمپنی وائن سٹین کمپنی نے ہاروری کو کمپنی سے نکال دیا تھا جبکہ اُن کی اہلیہ ڈیزائنر جورجینا نے بھی اپنے شوہر کو چھوڑنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا دل اُن تمام خواتین کی وجہ سے بہت افسردہ ہے، جو اس تکلیف سے گزری ہیں۔ یہ اقدام قابلِ تلافی نہیں ہے۔

تبصرے