Urdu News and Media Website

8 سال تک پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والا74 سالہ ننجا چور گرفتار

جاپان(نیوز نامہ)گزشتہ کئی برسوں سے جاپان کے شہر اوساکا میں چوریاں کرنے والا 74 سالا ننجا چور پکڑا گیا۔منہ کو ڈھانپے اور سیاح لباس میں ملبوس ننجا چور نے کئی سالوں سے پولیس کو بھی تگنی کا ناچ نچا رکھا تھا۔ وارداتوں کے دوران کئی بار سیکیورٹی کیمروں میں آنے کے باوجود  پولیس ننجاچور گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔پولیس کے مطابق ننجا چور اپنی پھرتیوں کی وجہ سے کارروائی کے بعد گلیوں میں چلنے کی بجائے دیواروں کو پھلانگتے ہوئے فرار ہوجاتا تھا، تاہم اب وہ قانون کی گرفت میں آچکا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پولیس اس چور کی تلاش میں پچھلے 8 برس سے مسلسل چھاپے مار رہی تھی اور پولیس کا خیال تھا کہ پھرتیلا چور کوئی نوجوان لڑکا ہے۔مگر74 سالہ بابا نے کمال مہارت کی پھرتیاں دکھا کر پولیس کو نہ صرف پریشان کئے رکھا بلکہ 250 سے زائد وارداتیں بھی کر چکا ہے۔ پولیس کے مطابق اس چور کی ہمت اور جسمانی طاقت ایک نوجوان سے بھی زیادہ ہے۔پولیس کی جانب سے ننجا چور پر 30 ملین ‘ین’ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔گرفتاری کے بعد ننجا چور کا کہنا تھا کہ ‘ میں اس عمر میں ہوں تو پولیس کا مجھے پکڑنا مشکل تھا اگر میں جوان ہوتا تو پولیس کا پکڑنا ناممکن ہوتا۔

تبصرے