Urdu News and Media Website

قالین کی طرح بچھائے اور سمیٹے جانے والےسولر پینلز تیار

لندن (نیوز نامہ) برطانوی کمپنی نے سولر پینلز ایک انقلابی ایجاد کے ساتھ تیار کر لیے ہیں جن کو کسی بھی قالین کی طرح بچھایا اور سمیٹا جا سکتا ہے۔ اس ایجاد سے فوری شمسی توانائی حاصل کرنے میں بہت مدد مل سکے گی کسی ناگہانی آفت یا بجلی سے محروم علاقوں میں یہ سولر پینلز انتہائی کارآمد ہوسکتے ہیں اور کسی بھی جگہ استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

تبصرے